صومالی پناہ گزینوں کے ساتھ افطار کیا

صومالی پناہ گزینوں کے ساتھ افطار کیا
 صومالی پناہ گزینوں کے ساتھ افطار کیا

  

کینیڈا (ما نیٹر نگ ڈیسک)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کینیڈا سے متصل امریکی ریاست منی سوٹا میں صومالیہ کے مسلمان پناہ گزینوں کے ساتھ افطار میں شرکت کی۔بانی فیس بک مارک زکربرگ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں مسلم خواتین کے ہمراہ افطار کی میز پر دیکھا جاسکتا ہے۔مارک زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں پناہ گزینوں کے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پناہ گزین کی حیثیت سے آپ رہنے کے لئے کسی خاص ملک کا انتخاب نہیں کرتے۔مارک نے لکھا کہ انہوں نے 26 سال سے پناہ گزینوں کے کیمپ میں زندگی گزارنے والے ایک شخص سے سوال کیا کہ انہیں اس عرصے کے دوران امریکا کس طرح لگا تو اس نے کہا کہ گھر وہ ہوتا ہے جہاں ا?پ اپنی مرضی کے مطابق جو کرنا چاہیں کریں اور ان کیمپوں کو بھی ہم نے گھر کی طرح ہی پایا ہے۔ مارک نے اپنے میزبانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں ان کی میزبانی کرنے پر وہ مشکور ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -