پنجاب حکومت کا عید الفطر پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب حکومت کا عید الفطر پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عیدالفطر اور عید کی تعطیلات کے دوران ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور جس ضلع سے ون ویلنگ کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید اور عید کی تعطیلات پر ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور کم عمر افراد کے خلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر پنجاب کے سیاحتی شہروں بالخصوص مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے بھرکے تمام شہروں میں ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور سینئرپولیس افسران ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں۔
پنجاب حکومت

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ موت برحق ہے اورہم سب نے ایک روزاپنے مالک حقیقی کے پاس لوٹ جانا ہے ۔آبادی بڑھنے کے ساتھ مزید قبرستانوں کی ضرورت بھی بڑھی ہے اوراسی ضرورت کے پیش نظر لاہور کے علاقے کاہنہ میں شہرخموشاں جیسا جدید ترین قبرستان بنایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میںآبادی کے تناسب سے ایک سے زائد شہر خموشاں بنائے جائیں گے اورلاہور کے شہر خموشاں کے ماڈل کودیگر شہروں تک وسعت دیں گے اورشہر خموشاں کے ماڈل کو دیگر شہروں تک لیکر جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شہرخموشاں کی طرز پر جدید ترین قبرستان بنانے کا دائرہ کار بڑھانے سے متعلق جائزہ اجلاس میں کیا۔اجلاس کے دوران شہرخموشاں کی طرز پر جدید ترین قبرستان پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہدایت کی کہ دوہفتے کے اندر شہروں میں اراضی کی نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کی جائے اوربڑے شہروں میں شہر خموشاں جیسے جدید ترین قبرستان دسمبر2018ء سے قبل بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہر خموشاں اتھارٹی قائم کردی ہے اورآئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس اتھارٹی کیلئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سکیموں میں قبرستان کیلئے مختص اراضی کا کمرشل استعمال انتہائی افسوسناک ہے ۔ متعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور محکموں کو نجی ہاؤسنگ سکیموں کو قبرستان کیلئے مختص اراضی صرف اسی مقصد کیلئے استعمال کرنے کا پابندبنانا چاہیے اوراس ضمن میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدر آمد کرایاجائے ۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل اورپنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے بریفنگ دی۔

مزید :

صفحہ اول -