یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے فی لیٹر کمی کا امکان
اسلام آباد(صباح نیوز)یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، پٹرول کی فی لیٹر قیمت دو روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت چار روپے ،مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے فی لیٹر کم ہو سکتی ہے، قیمت میں حتمی کمی کا اندازہ 26 جون تک امپورٹ تیل کی قیمت پر لگایا جائیگا۔