ایل او سی: شہری آبادی پر بھارت کی پھر فائرنگ، 2افراد زخمی

ایل او سی: شہری آبادی پر بھارت کی پھر فائرنگ، 2افراد زخمی

  

مظفر آباد(این این آئی) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی شہری آبادی پر بھارت کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کوٹلی چوہدری ذوالقرنین سرفراز نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جنوبی کوٹلی ضلع کے نکیال سیکٹر میں واقع گاؤں ناری دھروتی میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 12 سالہ انیلہ ظہور زخمی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نکیال سیکٹر کے ہی گاؤں دوٹیلا دابسی میں بھارتی اشعال انگیزی کے باعث 30 سالہ روبینہ خالد زخمی ہوئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب وہ افطار کی تیاری کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آبادی کو باقاعدہ ہدف بنایا گیا اور بھارتی فوج اکثر لائن آف کنٹرول کے اطراف رہائش پذیر شہریوں کو چھوٹے اور درمیانے سائز کے ہتھیاروں سے نشانہ بناتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -