پاکستان سے مذاکرات ،بھارت نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو گرین سگنل دیدیا

پاکستان سے مذاکرات ،بھارت نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو گرین سگنل دیدیا

  

نئی دہلی(اے این این ) بھارت نے پاکستان کیساتھ مذاکرات سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو گرین سگنل دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے درمیان دوطرفہ مسائل کا حل بات چیت سے ہی ہو سکتا ہے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے اعلان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بوگلے نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سکریڑی جنرل انتانیو گوتریز کے بیان سے واقف ہیں کہ انہوں نے یہ مسئلہ وزیر اعظم مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان کا جواب دیکھا ہے ، وہ میڈیا کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مسائل آپسی بات چیت سے ہی حل ہو ں گے اور اس کے بارے میں سکریٹری جنرل کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور مثبت جواب دے دیا ہے ۔یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکر یٹری جنرل نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ معاملہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کیساتھ کئی بار اٹھایا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -