گوجرانوالہ: کالعدم لشکرجھنگوی کے 3مبینہ دہشتگرد گرفتار، خود کش جیکٹیں ، بارودی مواد برآمد

گوجرانوالہ: کالعدم لشکرجھنگوی کے 3مبینہ دہشتگرد گرفتار، خود کش جیکٹیں ، ...

  

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ) سی ٹی ڈی پو لیس نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے تین مبینہ دہشتگرد و ں کوگرفتارکر لیا ہے۔ دہشتگرد گوجرانوالہ کی حساس تنصیبا ت کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، گرفتا ر ملزما ن میں سمیع اللہ، یوسف طارق، اور منصور احمد شا مل ہیں جنہیں ماڈل پارک جی ٹی روڈ گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، مبینہ دہشتگردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، کولر بم، پائپ بم، بم دھماکوں کے ریمورٹ کنٹرول، پرائما کورڈ، اور نقدی برآمدہو ئی ہے مبینہ دہشتگردوں کے خلاف پولیس اسٹیشن گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -