جاپان میں اگنے والی نایاب 'سفید' سٹرابری

جاپان میں اگنے والی نایاب 'سفید' سٹرابری
 جاپان میں اگنے والی نایاب 'سفید' سٹرابری

  

کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک )اسٹرابری کو آپ نے سرخ رنگ میں ہی دیکھا ہوگا لیکن جاپان میں نایاب سفید رنگ کی بھی اسٹرابری دستیاب ہے جو منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتی بھی ہے۔جاپان کے شہری یوتیشو تیشما نے 4 سال قبل سفید اسٹرابری کی کاشت کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل اس کی کاشت کر رہے ہیں اور اسے مارکیٹ میں فروخت بھی کر رہے ہیں۔یونیشو تیشما کا فارم دنیا کا واحد باغ ہے جو سفید اسٹرابری کی کاشت کرتا ہے جو سرخ اسٹرابری کے مقابلے میں کافی بڑی ہے جب کہ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سفید اسٹرابری کی کاشت پر کئی سال لگائے جس کے لئے مختلف تیکنیک کا استعمال بھی کیا گیا۔یونیشو تیشما کی اسٹرابری کو انمول ہونے کی وجہ سے قیمتی بھی ہے اور وہ اس کا ایک دانا 10 ڈالر میں فروخت کرتے ہیں جب کہ ایک پیکٹ کی قیمت 40 ڈالر ہے۔تیشما کے مطابق سفید اسٹرابری باہر سے سفید ہونے کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی سفید ہے اور ذائقے کے اعتبار سے سرخ اسٹرابری سے کئی گنا زیادہ ذائقے دار ہے۔تیشما کا کہنا ہے کہ سفید اسٹرابری کی کاشت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ جب یہ پودے میں لگنا شروع ہوں تو اسے دھوپ سے بچایا جائے کیوں کہ سورج کی روشنی اینٹی کانوین کی سطح کو کم کرتا ہے، اینٹی کانوین قدرتی کیمیکل ہے جو پھلوں اور سبزیوں کو رنگ دینے کا کام کرتا ہے۔خیال رہے کہ جاپان میں عام طور پر لوگ خصوصی مواقعوں پر قیمتی اور انمول تحائف دینا پسند کرتے ہیں اور سفید اسٹرابری کو بھی کسی اور گفٹ کے مقابلے میں اسپیشل تصور کیا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -