وہاڑی کو پنجاب کا مثالی ضلع بنانا میرا خواب ہے‘ تہمینہ دولتانہ

وہاڑی کو پنجاب کا مثالی ضلع بنانا میرا خواب ہے‘ تہمینہ دولتانہ

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما و رُکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سٹیٹ میں ترکی کی بزنس کمپنی حیات وہاڑی میں 105ایکٹر پر جد ید مشینری لگانے کا عندیہ دے چکی ہے اگر ترک کمپنی وہاڑی میں سرمایہ کاری کرلے تو بے روز گاری کا خاتمہ ہو جا ئے گا میرا خواب وہاڑی کو پنجاب کا مثالی ضلع بنا نے کا ہے اس سلسلہ میں بھرپور اقدامات کررہے ہیں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی پیسٹی سائیڈکمپنی کی سالانہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں صدر انجمن آڑھتیان چودھری مشتاق احمد گجر ، یو سی چیئرمینز اختر نواز بھٹی ، راؤ طارق محمود ، چودھری اطہر اقبال ، چودھری نظام الدین جٹ ، ابوبکر ارائیں ، رانا شعیب ، سماجی رہنما نو شین ملک ، اشفا ق بورانہ ، ڈائریکٹر راؤ طیب جمیل ، مدثر خان خاکوانی ، نوا ب کا شف خان ، مشتاق انصاری ، رانا صغیر گڈو ، رانا عبدالوحید پپو ، مقصو داحمد بٹ ، حاجی اسلم وکیل ، رانا عمران ریاست ، شاہد سنی گجر ، رانا اقبال ٹھاکر سمیت تاجروں ، وکلاء ،شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی تہمینہ دولتانہ نے مز ید کہا کہ حکومت پنجاب نے زرعی ادویات کمپنیوں کو ریلیف رے رکھا ہے تا کہ اصل معیاری ادویات کسانوں کا شتکاروں کو مل سکے تقریب سے راؤ طیب جمیل ، راؤ طارق محمود، نواب مدثر خان خاکوانی ، کا شف خان خاکوانی ، اختر نو از بھٹی ، اشفا ق بورانہ و دیگر نے خطاب کیا ۔

تہمینہ دولتانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -