ناقص مشروبات اور مٹھائیاں تیار کرنیوالوں کو بھاری جرمانے،کئی یونٹ سربمہر کردئیے گئے

ناقص مشروبات اور مٹھائیاں تیار کرنیوالوں کو بھاری جرمانے،کئی یونٹ سربمہر ...

  

ملتان ( وقائع نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے سربراہی میں لاہور سمیت تمام شہروں میں مٹھائیاں تیار(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کرنے والے یونٹس پر چھاپے مارے گئے۔رات گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے معروف گورمے، بگ مین سوئیٹس اور بسم اللہ سوئیٹس پر چھاپے مارے اورانتہائی ناقص اجزاء اور مضر صحت رنگوں کے استعمال پر بگ مین اور بسم اللہ سوئیٹس کو سیل کر د یا جبکہ دونوں یونٹس سے مجموعی طور پر 18 من ناقص مٹھائی، 21 من خام مال تلف کر دیا گیا۔بھوبھتیاں چوک گورمے سوئیٹس اینڈ بیکرز کوناقص صفائی، مضر صحت اجزاء اور غیر معیاری رنگوں کے استعمال پر 10 لاکھ جرمانہ اور 300 کیک موقع پر تلف کر دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل ے مزید بتایا کہ اب تک لاہور میں 9 سوئیٹس پروڈکشن یونٹس، ملتان میں 6، فیصل آباد میں 8، راولپنڈی میں 6 اور گوجرانوالہ میں 7 یونٹس سیل، 19 لاکھ کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -