بطور گواہ پیش نہ ہونے پر کسٹم انسپکٹر سمیت 3 سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر کسٹم انسپکٹر سمیت 3 سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر کسٹم انسپکٹر سمیت 3 سرکاری ملازمین کے وارنٹ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ کسٹم ہاؤس میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام اشفاق احمد میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پر انسپکٹر کسٹم مقصود امجد ،اسسٹنٹ مینیجر جی پی اوپورٹ ملتان کاشف خلیل اورکلرک بکنگ کاؤنٹر جی پی او بہاولپورمحمد شبیر کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -