جامع مسجد اقراء پاک کالونی 100 سالہ قدیمی ‘ جدید طرز پر تعمیر

جامع مسجد اقراء پاک کالونی 100 سالہ قدیمی ‘ جدید طرز پر تعمیر

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جامع مسجد اقرا پاک کالونی 100سال پرانی مسجد ہے جس کی بنیاد 1818میں رکھی گئی مسجد 15مرلہ جگہ پر واقع ہے جس میں 1000سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے ماضی میں مسجد کچی اینٹوں سے بنے ایک ہال پر واقع تھی جس کی دیواریں کئی کئی فٹ موٹی تھی مسجد کی پہلی توسیع 1970میں مسجد کی توسیع اور تعمیر کی گئی اس کے بعد 1993اور بعد ازاں 2010میں مسجد کی دوبارہ سے توسیع اور تعمیر کی گئی جس پر 50لاکھ روپے لاگت آئی جامع مسجد اقرا پاک کالونی اس وقت ایک (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

بڑے ہال ، بر آمدہ اور وسیع صحن پر مشتمل ہے مسجد دو منزلہ اور خوب صورت ہے جس کو جدید طرز تعمیر کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے مسجد کے چار مینار ہے جس میں سے تین مینار چھوٹے اور ایک مینار بڑا جو کہ دور دور سے نظر آتا ہے جامع مسجد اقرا ء پاک کالونی گنجان آبادی میں ہونے کی وجہ سے نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں نماز کے لئے آتی ہے اس وقت مسجد میں 27سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں جامع مسجد اقراء پاک کالونی کو علاقے کی قدیم ترین مساجد میں شمار کیا جاتا ہے اس مسجد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ مصر کے نامور و نعت خواں ہر سال خصوصی طور پر اس مسجد میں تشریف لا کر درس القر آن دیتے ہیں.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -