پنجاب کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے انتخاب،تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کا اعلان

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے انتخاب،تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کا ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کے انتخاب اور تعیناتی کیلئے نئی سرچ کمیٹی کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ سربراہ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

مقررکردئیے گئے۔ معلوم ہواہے کہ وزیر اعلیٰ نے وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی بنائی تھی جس کے سربراہ لمز کے ڈاکٹر سید بابرتھے جن کو عدالت عالیہ کے احکامات کے بعد ہٹاکر نئی سرچ کمیٹی بنادی گئی ہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کا صرف ایک نمائندہ رکھاگیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق نئی سرچ کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء اللہ ہوں گے جبکہ ممبران میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن ، صوبائی وزیر خزانہ ، مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر عمر سیف، سیکرٹری قانون وپارلیمانی امور، ایچ ای ڈی، فنانس ، ریگولیشن، چیئرمین ایچ ای سی پنجاب اور نجی شعبے سے ڈاکٹرظفراقبال کو شامل کیا گیا ہے یہ کمیٹی پنجا ب کی 11 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز کی تعیناتی کیلئے انٹرویو کریگی جس کا اشتہار عید کے بعد شائع ہوگا ۔ان یونیورسٹیوں میں ویمن یونیورسٹی ملتان، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، ساہیوال یونیورسٹی ، اوکاڑہ یونیورسٹی ، آئی ٹی یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف جھنگ، ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پیر محل، ایگری کلچریونیورسٹی راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -