جمشید دستی کی رہائی تک عید نہیں منائیں گے،غلام فرید کوریجہ

جمشید دستی کی رہائی تک عید نہیں منائیں گے،غلام فرید کوریجہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)سرائیکستان عوامی اتحاد کے رہنماؤں خواجہ غلام فرید کوریجہ ،پروفیسر شوکت مغل ‘ رانا محمد فراز نون ، سید مہدی الحسن شاہ ، عاشق بزدار ، ملک اللہ نواز وینس ، ظہور دھریجہ ، (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

رانا ذیشان نون ، ضیغم عباس قریشی اور حاجی عید احمد دھریجہ نے کہا ہے کہ مقدمات میں ضمانتوں کے باوجود جمشید دستی کو رہا نہ کرنا عدالتوں کی توہین ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمشید دستی کو سرائیکی صوبے کی حمایت اور سرائیکی وسیب کے حقوق کی جدوجہد پر سزا دی جا رہی ہے۔ ورنہ نہری پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ پانی چوری کے سب سے بڑے ملزم تو حکومت کے اپنے اہلکار اور افسران ہیں جو غریب کاشتکاروں تک پانی نہیں پہنچنے دیتے ۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ جمشید دستی کا ایک جرم یہ بھی ہے کہ وہ سرائیکی ہے اور اس کا تعلق پسماندہ محروم سرائیکی خطے سے ہے اور اس سے بھی بڑا جرم یہ ہے کہ وہ ایک غریب کا بیٹا ہے ورنہ تو اسمبلیوں میں ایسے ارکان اسمبلی بھی موجود ہیں جن پر قتل ، اغوا اور دوسرے سنگین جرائم کے مقدمات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی جماعتیں جمشید دستی کی رہائی تک احتجاج کرتی رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک عید نہیں منائیں گے جب تک جمشید دستی کو رہا نہیں کیا جاتا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -