مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی‘ قاضی عدنان فرید

مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی‘ قاضی عدنان ...

  

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رئیس طارق مصطفی اورنذرپہلوان سے ملاقات میں کہا ہے کہ چوک عباسیہ سے اسٹیشن ڈیر ہ نو اب صاحب (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

تک دورویہ سڑ ک کی تعمیر شہریوں کا ایک خواب تھا۔ جسے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے خطیر فنڈز دے کر خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ جس پر میرے حلقہ کے عوام ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ رئیس طارق مصطفی نے اس مو قع پر قاضی عد نا ن فرید کو عمرہ کی سعادت حاصل کر نے پر مبارک باد دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -