پیپلز پارٹی 5 جولائی کو 40 واں یوم سیاہ منائے گی
ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی 40واں یوم سیا ہ -5 جولائی کومنائے گی۔5جولائی 1977 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد ذوالفقارعلی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت کاتختہ الٹ کر(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
ایک فوجی آمر جنرل ضیاء الحق نے ملک پر مارشل لاء نافذ کر دیا ملکی تاریخ کے اس کربناک دن کو پیپلزپارٹی اور جمہوری طاقتیں یو م سیاہ کے طورپر مناتی ہیں ۔اس سلسلہ میں ملتان سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی ۔