صوبائی حلقہ 283 میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا‘ غلام مرتضیٰ

صوبائی حلقہ 283 میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا‘ غلام مرتضیٰ

  

ہارون آباد(نامہ نگار)حلقہ پی پی 283میں کروڑوں روپے کے تعمیراتی منصوبہ جات کا جال بچھا دیا ہے حلقہ پی پی 283کے سٹی ہارون آباد،ٹاؤن فقیر والی اور ملحقہ چکوک کے عوام کے مسائل کے حل کا وژن ہماری سیاست کا محور ہے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمارا عزم واضع اور شفاف ہے ہمہ قسم کے علاقہ جات کو اجتماعی بہتری کے نکتہ کے تحت حل کرنے پر گامزن ہیں پنجاب اسمبلی کا فورم بھی اسی وژن (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

کے تحت بروئے کار لائے اور الحمد اللہ اس وقت حلقہ پی پی 283میں کروڑوں روپے کے منصوبہ جات زیر تکمیل ہیں اور ان کی رفتار میں اگلے کچھ عرصہ میں مزید تیزی آئے گی ان خیالات کا اظہار پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ضیاء) غلام مرتضی چوہدر ی ایم پی اے نے اپنے آفس میں عوامی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے نوجوان صحافیوں عامر ندیم چوہدری ،محمد رمضان ظفر ،عابد ریاض چوہدری اور ماجد علی راجپوت پر مشتمل وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا ۔

غلام مرتضیٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -