مخالفین جتنا مرضی شور کریں حکومت مدت پوری کریگی‘ علی حسن گیلانی

مخالفین جتنا مرضی شور کریں حکومت مدت پوری کریگی‘ علی حسن گیلانی

  

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے مخد وم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے دل کھول کر اربوں روپے کے فنڈز دےئے ہیں۔ جس سے ریکارڈترقیاتی کام ہور ہے ہیں۔ جنر ل کونسلر ملک عمیر سنی کریم سے گفتگو کر تے(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

ہوئے انہوں نے کہا او چشریف سے احمدپورشرقیہ تک دو رویہ ایکسپریس وے کا کام تیزی سے جاری ہے اور ایک ارب تراسی کروڑ روپے کے اس عظیم پروجیکٹ کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی کا نیادور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا مخالفین جتنا مرضی زور لگالیں۔ مو جودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔ اس مو قع پر چوہدری معیدالحسن بھی موجود تھے۔

علی حسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -