ناکافی حفاظی انتظامات،پاکستان کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں میں پہلے نمبر پر آگیا

ناکافی حفاظی انتظامات،پاکستان کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں میں پہلے نمبر پر آگیا

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان کا شمار کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں میں پہلے نمبر پر آگیا ۔بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں سیفٹی ڈے منانے کے باوجود حادثات میں کمی نہیں آسکی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیسکو) کے چار لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نے حفاظتی انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

کو ملازمت سے برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ حادثات میں جاں بحق ہونے والے لائن مینوں میں یوسف خان، مراد علی ، احسان خان اور عالم خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت پانی وبجلی اور تقسیم کار کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ حادثات کی شرح میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔ لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے اور پاکستان کا شمار کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -