ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘ خواتین اور نوعمر قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم 20 ملزموں کی فوری رہائی کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘ خواتین اور نوعمر قیدیوں ...

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج وہاڑی محمد سعید اللہ مغل نے سینئر سول جج وہاڑی عبد الرحمان (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

واڑئچ ، سینئر سول جج ایڈ منسٹریشن وہاڑی محمد شہزاد انور ، سو ل جج میاں شاہد جاوید ،صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی راؤ شیرا ز رضا ، راؤ ذیشان نواز ایڈ وکیٹ ، سرفراز حسین ایڈ وکیٹ اور حاکم علی ساحر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے دوران خواتین اور نو عمر بچوں میں عید الفطر کے حوالہ سے جوتے ،کپڑے ،مٹھائی اور بسکٹ تقسیم کئے اور ان کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اچھا شہری بننے اوراپنی ذات کی اصلاح کی تلقین کی انہوں نے خواتین اسیران رمضانہ بی بی ،عزراہ بی بی،شکیلہ بی بی،راج بی بی،حفیظ مائی،فاخرہ بی بی،عابدہ بی بی،شگفتہ بی بی،لیاقت بی بی،کرن بی بی اور نو عمر اسیران محمد اعجاز،محمد اکاش،علی سلطان ،حیدر سلطان ،محمد دانیال ،محمد بلال،عبدالرؤف ،اللہ دتہ ،کاشف ،محمد عابد،سلیم میں تحائف تقسیم کئے اپنے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ایک خاتون سمیت20ملزمان کی ذاتی مچلکوں پر فوری رہائی کا حکم دیاانہوں نے کہا کہ مقدمات کی جلد سماعت ملزمان کا بنیا دی حق ہے اور تمام عدالتوں کو جیل میں مقید ملزمان کا جلد از جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ سید بابر علی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرفراز احمد بھی ہمراہ تھے۔

جج جیل دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -