سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور انجمن تاجران کے درمیان جھگڑا‘ رمضان بازار عبدالحکیم بند

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور انجمن تاجران کے درمیان جھگڑا‘ رمضان بازار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم(نمائندہ خصوصی) قائمقام سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد سعید نے کریانہ مرچنٹ محمد یسین سے سے جس نے رمضان بازار میں اپنا کریانہ کا اسٹال بھی لگا رکھا ہے پچاس ہزار کا کریانہ کا اسامان فیئر پرائس شاپ کے لے لیا، مارکیٹ کمیٹی کے اکاؤنٹنٹ کے والد کی وفات کی وجہ سے وہ رقم کی ادائیگی بروقت نہ کر سکا رقم نہ ملنے پر یسین نے اپنے لڑکوں اور ملازمین کے ہمراہ سیکرٹری سے پہلے موٹر (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

سائیکل چھین لیا پھر مارکیٹ کمیٹی کے گودام سے جہاں رمضان بازار کے سامان کا اسٹور بنا ہوہے اپنا سامان بھی اٹھا لیا اور مارکیٹ کمیٹی کا بھی کچھ سامان اٹھا لیا سیکرٹری نے صورتحال سے ڈی سی خانیوال کو مطلع کیا ڈی سی کے حکم پر پولیس عبدالحکیم نے یسین کے لڑکے گلزار کو حراست میں لیکر تھانہ میں بٹھا لیا ، اس اقدام کے خلاف مرکزی انجمن تاجراں کے محمد اشرف تھراج ، حاجی اشرف بٹ ، کریانہ مرچنٹ کے خالد میو اور میاں امجد بٹ اور ریل بازار کی انجمن تاجران نے ملکر رمضان بازار کو بند کر کے عبدالحکیم باگڑ روڈ کو بلاک کر کے شدید احتجاج شروع کر دیا ، اسی اثناء میں چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ عبدالطیف وائس چیئرمین حاجی اقبال اور کونسلر ملک غلام شبیر نے مذاکرات کئے رمضان بازار کے انچارج کالونی نائب تحصیلدار ملک محمد شریف نے بھی صورتحال سے اے سی کبیروالہ کو مطلع کیا پولیس نے حراست میں لئے گلزار کو چھوڑ دیا جس پر انجمن تاجران نے احتجاج بند کرکے سڑک کو کھول دیا ، انجمن تاجران نے بتایا ہے کی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے خالد میو سے ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کا سامان لیکر رقم ادانہ کی یسین سے پچاس ہزار اور میاں امجد بٹ سے دستی بیس ہزار روپے لئے جو ایک ہفتہ گزرنے کے بعد واپس نہیں کئے سیکرٹری محمد سعید نے بتایا کہ خالد کریانہ والوں کو انھوں کراس چیک دیا ہے یسین نے اپنا سامان واپس لے لیا ، امجد بٹ کی دستی رقم ہے جو کہ اکاوٹنٹ کے والد کی وفات کی وجہ سے لیٹ ہو گئی ، احتجاج کے خاتمے کے بعد انچارج رمضان بازار ملک شریف انجمن تاجران اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر کے درمیان مذکرات کر کے اس وقوعہ کے بارے انکوائری بھی کر رہے ہیں اور رپورٹ ڈی سی خانیوال کو ارسال کریں گے۔