پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے ملتان پہنچ گئی‘ 1100سے زائد مسافر سوار

پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے ملتان پہنچ گئی‘ 1100سے زائد مسافر سوار

  

ملتان(جنرل رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے رات گئے ملتان پہنچ گئی ۔ ٹرین رات دو بجے ملتان پہنچی یہاں 10منٹ سٹاپ کے بعد خانیوال‘ شورکوٹ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے راستے شام 6بجے راولپنڈی پہنچے گی ۔جہاں25منٹ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سٹاپ کے بعد ٹرین پشاور کے لئے روانہ ہوگی ۔کراچی سے پشاور جانے والی خصوصی عید ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہے اور اس میں 11 سو سے زائد مسافر سوار ہیں۔ ٹرین آج اپنی منزل کو پہنچے گی۔ملتان سے ٹرین کی روانگی کے موقع پر ڈی سی او ریلوے نبیلہ اسلم نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران محکمہ ریلوے پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سال چلائی گئی ٹرین سے محکمے کو مالی فائدہ بھی ہوا ہے، پہلی عید اسپیشل ٹرین سے ریلوے کو 14 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس برس بھی ملک کے بڑے شہروں سے خصوصی عید ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -