گھروں کو واپسی کیلئے ریلوے سٹیشنوں ، بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا

گھروں کو واپسی کیلئے ریلوے سٹیشنوں ، بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر+جنرل رپورٹر)سرکاری چھٹیوں کا آغاز ہوتے ہی گھروں کو واپس جانے کے لئے ریلوے سٹیشنوں‘ بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا ‘رش میں غیر معمولی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

اضافہ دیکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لئے سپیشل ٹرینوں کا آغاز بھی کردیا۔ پہلی سپیشل ٹرین گزشتہ روز کراچی سے پشاور کے لئے چلائی گئی جس میں 11سو سے زائد مسافروں کی گنجائش رکھی گئی تھی ‘ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عید کے پہلے اور دوسرے روز کرایوں میں بھی 20فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے مسافروں کا رش کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کو غائب کردیا ہے ۔ ڈبل کرایہ وصولی اور مطلوبہ تعداد سے زائد مسافرہونے کے بعد بس کو سٹینڈ پر لگایا جاتا ہے اور 20کی سیٹ والی ویگن میں26‘26مسافروں کو ٹھونس کر انتہائی خطرناک طریقہ سے ڈرائیونگ کرکے منزل مقصود پر پہنچایا جارہا ہے ۔ زائد کرایوں کی وصولی کی متعدد شکایات آنے کے باوجود سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زائد کرایوں کی ادائیگی ہر سال ہمارا مقدر ہے اس کے بغیر گھروں کو پہنچنا ناممکن ہوتا ہے انتظامیہ صرف نام تک محدود ہے ۔ نوکری شروع ہونے سے ریٹائرمنٹ کے قریب آگئے ہیں مگر ہمیشہ ایسے مواقع پر کرایہ ڈبل ہی ادا کرکے گھر پہنچنا پڑتا ہے۔