دوسرے اضلاع کے رہائشی افسران عید چھٹیوں پر روانہ ‘ دفاتر ویران

دوسرے اضلاع کے رہائشی افسران عید چھٹیوں پر روانہ ‘ دفاتر ویران

  

ملتان(جنرل رپورٹر)دوسرے اضلاع کے رہائشی افسران عیدچھٹیوں پرروانہ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

‘ دفاترویران۔عیدالفطر کی آمدسے قبل ہی سرکاری دفاتروں میں تعینات دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے افسران وملازمین لمبی چھٹیوں پرروانہ جبکہ سرکاری دفاترویران ہوگئے ہیں ‘26جون کوعیدالفطرکی تعطیلات کے باعث دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے افرادنے عیدچھٹیوں کاآغاز کردیاہے جس سے سائلین کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ جوافسران وملازمین ضلع میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں انہوں نے دفاترمیں بیٹھنااورسائلین کی شنوائی کرناچھوڑدی ہے بلکہ عوامی مسائل کے سلسلہ میں کال کرنے پرموبائل فون اٹنڈ کرنابھی بندکردیاہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -