وزارت پانی و بجلی کا عید الفطر کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ‘ تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری

وزارت پانی و بجلی کا عید الفطر کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزار ت پانی و بجلی نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کی تقسیم کا رتمام کمپنیوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں انتظامات کریں اور عید الفطرکے ایام میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ واضح رہے کہ عید کے ایام میں بیشتر سرکاری و نجی دفاتر ‘ادارے ‘ دکانیں ‘فیکٹریاں‘کارخانے وغیر بند ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں بجلی کا استعمال کم ہوتا ہے ۔ا س لئے عیدالفطر کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرکے صارفین کو ریلیف دیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -