زائد کرایوں کی وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی جائیگی‘ سیکرٹری آر ٹی اے

زائد کرایوں کی وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی جائیگی‘ ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ٹرانسپورٹرز نے از خود کرایوں میں اضافہ کر دیا، ملتان سے اندرون ضلع وبیرون ضلعوں اورصوبوں سمیت دیگر شہروں کیلئے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا۔ زائد کرایہ وصول کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹروں کو زائد کرایہ وصول کرنے سے روکا جائے۔ سیکرٹری آر ٹی اے ذرائع نے بتایا کہ عید کے موقع پر ٹرانسپورٹروں کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات وصول ہوتی ہیں، ایسے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

سیکرٹری آر ٹی اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -