شجاع آباد،پائپ لیک ہونے سے گٹر لائن بیٹھ گئی،کئی علاقے زیر آب

شجاع آباد،پائپ لیک ہونے سے گٹر لائن بیٹھ گئی،کئی علاقے زیر آب

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)شجاع آباد میں گندگی کے ڈھیر گٹر ابل پڑے شہریوں کا گزرنا محال ہو کر رہ گیا ہے ملتانی دروازہ کی سیوریج لائن زیر زمین لیک ہونے سے گٹر لائن مکمل بیٹھ گئی اور تین دن میں نا تجربہ کار ٹھیکیدار کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکی ہے ڈسپوزل کے ساتھ بھی سیور لائن بیٹھ گئی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ہے سیور لائن لیک ہونے سے گٹروں کا گندا پانی ارد گرد مکانات کی بنیادوں میں سرائیت کر رہا ہے اور کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ملتانی دروازہ، امام بارگاہ ، سرکلر روڈ المعروف موچی بازار بیرون چوطاقہ گیٹ ، مرزا قسور چوک سمیت دیگر علاقہ گٹر وں سے زیر آب آ گئے ہیں اور گٹروں کا گندا پانی ڑوڈ پر ٹھاٹھیں مار رہا ہے روزہ داروں کا گزرنا محال ہو کر رہ گیا ہے عید کی آمد ہے اس روڈگزر کا شہری شاہی عید گاہ میں عید نماز ادا کریں گے جبکہ صورتحال انتہائی گھمبیر ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہریوں کا تعفن بد بو سے جینا محال ہو کر رہ گیا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -