قرض خواہوں سے تنگ واپڈا لائن مین کی ٹرین تلے آکر خودکشی

قرض خواہوں سے تنگ واپڈا لائن مین کی ٹرین تلے آکر خودکشی

  

لنگرسرائے،پیر جہانیاں(نمائندہ پاکستان) مقروض واپڈا لائن مین نے ٹرین کے آگے آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ لنگر سرائے کے رہائشی سید(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

گلفام شاہ جو مظفرگڑھ واپڈا میں لائن مین تھا نے گزشتہ روز مظفرگڑھ اسٹیشن کے سامنے پنڈی ایکسپریس کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کرلیا عینی شاہدین کے مطابق مرحوم پنڈی ایکسپریس کے مظفرگڑھ پہنچنے سے 45منٹ قبل پہنچ گیا۔سٹاپ کے بعد جونہی ٹرین چلی تو متوفی بھی ساتھ چل پڑا ٹرین کی اسپیڈ جیسے ہی تیز ہوئی تو سید گلفام شاہ آگے کود گیا جس سے سرتن سے جدا ہوگیا۔لاش کو پورسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ خودکشی کرنے والے لائن مین کے چار بچے بھی ہیں اور مرحوم نے اپنے قریبی خوشی ایزی شاپ کے مالک رانا خوشی مراد آباد کے تقریباً15سے20لاکھ دینے تھے،جس کا مقدمہ تھانہ صدر مظفرگڑھ میں زیر تفتیش تھا ذرائع کے مطابق ایک خط کا ٹکرا مرحوم کی جیب سے بھی ملا ہے تاحال سامنے نہیں لایا گیا ذرائع کے مطابق مرحوم لائن مین کو سابق لائن سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار نے ڈیڑھ کروڑ جبکہ سہیل خانزادہ نے40لاکھ لینے کیلئے بھی پریشان کررکھا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -