حکومت کی سانسیں اکھڑ چکیں سپریم کورٹ سے (ن) لیگ کا جنازہ نکلے گا: شاہ محمود قریشی

حکومت کی سانسیں اکھڑ چکیں سپریم کورٹ سے (ن) لیگ کا جنازہ نکلے گا: شاہ محمود ...

  

ملتان( نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اور عدالت عظمیٰ سے قانوں کی بجائے (ن) کا جنازہ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

نکلنے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔ وہ گذشتہ روز این اے 150 یوسی 43 کے علاقے رحمان کالونی میں پارٹی رہنما چوہدری سجاد وڑائچ کی رہائش گا پر افظار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے جس میں ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈٖوگر، سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ، عباس آرائیں، لطیف آرائیں، شیخ عارف، چوہدری ہدایت اللہ گجر، سلیم قادری چوہدری علی حسن، عاطف اعوان، حافظ شہباز انصاری سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے جے آئی ٹی پر کیچڑ اچھالنے والے درباری وزراء کا انجام بھی بہت قریب آ چکا ہے اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ کے فاضل جج صاحبان اپنے ریمارکس میں واضح کر چکے ہیں کہ ان درباریوں سے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ماہ جولائی میں ایک بہت بڑا سیاسی طوفان اٹھتا دیکھ رہے ہیں عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی کے ممبران کو وواضح طور پر ہدایت کر دی ہے کہ وہ ہر صورت میں 10جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں تاکہ ملکی تاریخ کے اہم ترین کیس کا فیصلہ سنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر (ن) لیگ نے 1997والی تاریخ دہرانے کی کوشش کی تو پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن چٹان بن کر عدالت عظمیٰ کا دفاع کرے گا۔افظار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ تبدیلی ملکی کی چوکھٹ پر دستک دے رہی ہے اوروہ یہی موقع ہے کہ پوری پاکستانی قوم کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عدالت عظمیٰ سے اظہار یکجہتی کے لئے لئے کھڑی ہو جائے اور ان تمام سازشوں کا ناکام بنانے کے لئے تیاری کرے جس کی منصوبہ بندی ایوان وزیر اعظم میں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف سوائے درباری ٹولے کے اس ملک کے 20کروڑ عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیں اور بہت جلد عدالت عظمیٰ عوام کے اس فیصلے پر اپنی مہر ثبت کرنے والی ہے۔چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ این اے 150ماضی کی طرح اب بھی پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے اور آنے والے انتخابات میں کارکن ایک بار پھر مخدوم شاہ محمود قریشی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -