خاتون سمیت 4افراد ٹریفک حادثات کی نذر، کرنٹ نے 2بھائیوں کی جان لے لی

خاتون سمیت 4افراد ٹریفک حادثات کی نذر، کرنٹ نے 2بھائیوں کی جان لے لی

  

خانیوال، وہاڑی، لُڈن، گگو منڈی، دائرہ دین پناہ، لودھراں (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کرنٹ لگنے سے 2 نوعمر بھائی دم توڑ گئے اس سلسلہ میں خانیوال سے بیورونیوز کیمطابق نیازی چوک کے قریب مسافر بس اور ویگن میں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

تصادم جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ویگن پر سوار مسافرلاہور سے کوٹ ادو عید منانے کیلئے جارہے تھے جبکہ بس بہاولپور سے لاہور کی جانب جارہی تھی ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوعملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کرنے میں مصروف ہے ۔ذرائع کے مطابق ویگن پر سوار تمام افراد مزدورہیں اور لاہور میں اکھٹے کام کرتے تھے اور عیدمنانے کیلئے سپیشل بکنگ کرکے ویگن پر کوٹ ادو جارہے تھے کہ خانیوال نیازی چوک پر حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ مرنے والے مزدور کانام اعجاز حسین اور اس کا تعلق کوٹ ادو سے بتایا جارہا ہے ۔ وہاڑی ، لڈن سے بیورو رپورٹ، نامہ نگار کیمطابق لڈن موڑ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شہزاد وسیر نامی شخص کا 6سالہ بیٹا صاحب علی موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ شہزاد وسیر اور دوسرے موٹر سائیکل پر سوار مختار احمد نامی شخص شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں اور جانبحق ہونیوالے بچے کو رورل ہیلتھ سنٹر لڈن منتقل کیا گیا جہاں پر حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے مختار احمد کو بہاولپور ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ دوسرے زخمی کو وہاڑی ریفر کردیا گیا گگو منڈی سے نامہ نگار کیمطابق چک نمبر335ای بی اڈہ فتح شاہ کا الطاف حسین اور اُس کا بھائی محمد ناصراور اُس کا بیٹا لا ہور میں محنت مزدوری کر تے ہیں گذ شتہ روزوہ عید منا نے کے لئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار لا ہو ر سے واپس گھر جا رہے تھے کہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب جب وہ نواحی اڈا کواٹر پر پہنچے تو سامنے سے آ نے والے ڈالہ نے الطاف کے مو ٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار الطاف کا 12سالہ بیٹا عتیق الرحمان اور بھائی محمد ناصر محفو ظ رہے نا معلوم ڈرائیور حادثہ کے بعد ڈالہ سمیت فرار ہو گیا حادثہ کے بعد مقامی پولیس جا ئے وقوعہ پر نہ پہنچی تو مقامی لو گو ں نے ٹریکٹر ٹرالی پر میت کو ہسپتال پہنچایا ۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق گزشتہ روزدائرہ دین پناہ کے نواحی علاقہ جنوں موڑ کے رہائشی اللہ ڈیوایاجوئیہ کی اہلیہ35سالہ نجمہ مائی اپنے گھرکے سامنے شاہراہ پارکررہی تھی جسے پیچھے سے آنے والی تیزرفتارنامعلوم کارنے کچل دیاجسے شدیدزخمی حالت کے باعث نشترہسپتال ملتان لے جایاجارہاتھاکہ راستہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جسے نمازجنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ر یسکیو ذ ر ا ئع کے مطا بق ملتا ن رو ڈ پر جلہ آ را ئیں میں 13 سا لہ عبید اور 15 سا لہ سعدولد ظہو ر بجلی وا لے کو لر کے سا تھ کھیل ر ہے تھے کی ا چا نک ا نہیں بجلی کا کر نٹ لگ گیا اور دو نو ں مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -