ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الرشید اعوان نے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان عبدالرشید اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالرشید اعوان نے ذاتی وجوہات کی بنا پراپنا استعفیٰ صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔انہیں 24 ستمبر14ء کو بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔