کراچی ،کنویں کی کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

کراچی ،کنویں کی کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

  

کراچی( ما نیٹر نگ ڈیسک)کراچی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے ناظم آباد 3میں کارروائی کرتے ہوئے ایک پرانے کنویں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔اسلحہ مبینہ طور پر ایم کیو ایم لندن کی جانب سے چھپایا گیا تھا۔ ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق رینجرز کو خفیہ اطلاع ملی جس میں بتایا گیا کہ ناظم آباد تھری میں واقع ایک پرانے کنویں میں اسلحے اور ایمونیشن کا ذخیرہ موجود ہے۔جسے ایم کیو ایم (لندن ) سے تعلق رکھنے والے کچھ شرپسندوں نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر کراچی آپریشن شروع ہونے سے قبل چھپا دیا گیا ہے جسے بعد ازاں مٹی سے بھر دیا گیا، پاکستان رینجرز(سندھ) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں1راکٹ لانچر، 4راکٹ،4سیون ایم ایم رائفل اور4سکینڈری فیوز شامل ہیں۔

اسلحہ برآمد

مزید :

کراچی صفحہ اول -