قطر نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

قطر نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی طرف سے بائیکاٹ کے بعد قطر میں بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس سے بچنے کیلئے قطری حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی ملازمین کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔ اس فیصلے کے تحت کئی بڑے اداروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والے مقامی اور غیر ملکی ملازمین کی عید پر چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تاہم یہ بھی خبریں ہیں کہ بعض کمپنیوں نے بہت محدود تعداد میں اپنے ملازمین کو چھٹیاں دی ہیں۔ یہ خبر حال ہی میں جب کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو سنائی گئی تو ان میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔دوسری جانب غیر ملکی ملازمین کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں نے بھی تعطیلات کی منسوخی کی وجہ ظاہر نہیں کی تاہم چھٹیوں کی منسوخی کا سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب قطر اورخلیجی ممالک کے درمیان بحران پیدا ہوا ہے۔