مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون،بم دھماکے کی مذمت

مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون،بم دھماکے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان کو دہشتگردی نبردآزما کے لیے ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ہماری ہمدردیاں بلوچستان حکومت،عوام اور جاں بحق افراد کے خاندانوں کے اس دکھ کی گھڑی میں ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ناسورکا قومی جذبے سے مل کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اختلافات بالاتر رکھ کر دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے بلوچستان حکومت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شدید زخمیوں کو اگر کراچی بھیجا جائے تو سندھ حکومت ہر قسم کی مدد کے لیے حاضر ہے۔