بلاول بھٹو کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

بلاول بھٹو کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا ہے ۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -