وزیراعلی سندھ سے مہندا راجاپکشا کی ملاقات

وزیراعلی سندھ سے مہندا راجاپکشا کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجاپکشا نے جمعہ کو وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزرا میر ہزار خان بجارانی، سینیٹر سلیم ماندوی والا، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر اعلی حکام موجود تھے۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ نے سابق سریلنکن صدر اور انکے وفد کو سندھی ٹوپی، اجرک اور وزیراعلی سندھ کا سوونیئر بھی پیش کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -