چکدرہ ، علماء کرام اور عید گاہ کمیٹی کا اجلاس
چکدرہ ( نا مہ نگار) اوچ کے تمام علمائے کرام اور عید گاہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولانا قاری محمد یوسف منعقد ہوا جس میں حافظ حسین احمد۔ مولانا عبید اللہ انوار ، مولانا شاہ خالد۔ قاری محمد عمران۔ حافط حمید اللہ ۔ مولانا ولی احمد۔ مولانا نجیب احمد۔ مولانا محمد عابدکمیٹی کے سرابراہ خان شہزادہ۔، شاہ زمان خان اور دیگر نے شرکت کی جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عید حب روایت مرکزی حکومت کیساتھ ہوگی لیکن علمائے کرام نے رویت ہلال کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے بار بار غفلت اور عید کے نام پر قوم کو لڑانے کی مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ مفتی منیب الرحمن کے خلاف کاروائی کی جائے اور قوم کو متحد کرنے کے لئے متفقہ روئیت ہلال کمیٹی تشکیل دی جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید الفطر نماز اوچ سٹیڈیم میں سات بجے ادا کی جائنگی