چوہدری زاہد اختر دو بارہ پی ٹی آئی ضلع جہلم کے صدر نا مزد

چوہدری زاہد اختر دو بارہ پی ٹی آئی ضلع جہلم کے صدر نا مزد

  

جہلم( نامہ نگار)چوہدری زاہد اختر کو دو بارہ پی ٹی آئی ضلع جہلم کا صدر نا مزد کر دیا گیا ۔پی ٹی آئی کے کا رکنوں اور جیا لوں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی مبار کباد دینے والو ں کا تا نتا بند ھ گیا ۔اس مو قع پر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کا مشکور ہو ں کہ انھو ں نے ایک بارپھر مجھے یہ ذمہ داری سو نپی ہے میں اس عزم کا اعادہ کر تا ہوں کہ پی ٹی آئی کے استحکام کے لیے اپنی کا وشیں اور جدو جہد جا ری رکھوں گا ۔تمام کار کنوں کو ساتھ لے کر چلو ں گا جو دوست نا راض ہیں انھیں منا نے کی کو شش کروں گا کیو نکہ آپس کی رنجشوں اور اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہمیں پی ٹی آئی کے مشن کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نا ہے ہمارا مشن ایک ہے ہم عمران خان کی سر براہی میں ملک و قو م کی تقدیر بد لنے کے لیے جدو جہد کر نا ہو گی ۔ما ضی میں ہو نے والی غلطیوں سے سبق سیکھ کر انھیں دہرانے سے اجتناب کر یں گے اور مستقبل کے لیے حکمت عملی وضع کریں گے ۔چو ہدری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ قیادت نے صدارت کا عہدہ سونپ کر مجھے جو ذمہ داریاں سو نپی ہیں انھیں احسن طریقے سے نبھا ؤ ں گا اور اعلیٰ قیادت کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ؤ ں ۔انھو ں نے مزید کہا کہ عمران خان کا قافلہ کر پشن کے خاتمے اور ملکی و عوامی ترقی و خو شحالی کے لیے رواں دواں ہے ہم خلو ص نیت اور پوری ایما نداری سے اپنے مشن کی تکمیل کے لیے جدو جہد میں مصروف عمل ہیں ۔آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے عوام تبدیلی اور نئے پاکستان کے خو اہاں ہیں اور پی ٹی آئی کے سا تھ مل کر فرسودہ اور کر پٹ سیاسی نظام کا خاتمہ کر یں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -