ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سلیم شہزاد لندن روانہ ہوگئے

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سلیم شہزاد لندن روانہ ہوگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے سینئر رہنما سلیم شہزاد جمعہ کو کراچی سے لندن سے روانہ ہوگئے ہیں ۔سلیم شہزاد کے چند روز قبل عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا ۔ان کے خلاف ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف مقدمات درج ہیں ۔سلیم شہزاد ایک طویل عرصہ سے لندن میں رہائش پذیر تھے لیکن کچھ ماہ قبل وہ سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے کے لیے کراچی واپس پہنچے تھے تاہم وطن واپسی پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔ایم کیو ایم کے بانی رہنماؤں میں شمار ہونے والے سلیم شہزاد اس وقت کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔لندن روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ میں پاکستان سے بھاگ نہیں رہاہوں ۔اجازت لے کر علاج کے لئے لند ن جا رہا ہوں ۔بہت جلد پاکستان واپس آؤں گا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -