جہلم شہر و گردونواح میں ڈاکوؤں نے عید مہم کا آغازکردیا

جہلم شہر و گردونواح میں ڈاکوؤں نے عید مہم کا آغازکردیا

  

جہلم( نامہ نگار)جہلم شہر و گردونواح میں ڈاکوؤں نے عید مہم کا آغاز کر دیا۔ ضلع بھر میں چوروں ڈاکوؤ ں نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی کارروائیاں تیز کر دیں،شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہیں چوروں ڈاکوؤں نے کارروائیاں شروع کردیں ہیں جس کی وجہ سے شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں،شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حسب سابق امسال بھی ڈی پی او جہلم کو داخلی و خارجی راستوں پر پولیس ناکے صبح تک لگانے کے احکامات جاری کرنے چاہیے جبکہ جہلم سمیت پنڈدادنخان ،سوہاوہ، دینہ میں بازاروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چیک پوسٹیں قائم کرنی چاہیے تاکہ کرائم سٹریٹ سمیت چوریوں ، ڈکیتیوں پر قابو پایا جا سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -