خلیجی بحران رمضان المبارک میں ہی حل کر لیا جائیگا:امیر کویت

خلیجی بحران رمضان المبارک میں ہی حل کر لیا جائیگا:امیر کویت

  

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر کویت شیخ صباح ال احمد ال جابر ال صباح نے کہا ہے خلیجی ممالک کے مابین اختلافات کو ماہ رمضان المبارک میں ہی حل کر لیا جائے گا، خلیجی ممالک کے درمیان تاریخی روابط ، مخلصانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات موجود ہیں، اس دائرہ کار میں عوامی خواہشات کا احترام اور اتحاد کا تحفظ کرنے کیلئے ہم بھر پور کوششیں کریں گے۔امیر کویت نے کہا میرا ملک دہشت گردی کے خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے، اسی لیے وہ اس کیخلاف جدو جہد اور دہشت گردی کے منبع کو ختم کرنے کیلئے عالمی برادری کا ساتھ دے رہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -