عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت تربیتی سیمینار کا انعقاد

عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت تربیتی سیمینار کا انعقاد

  

کراچی(پ ر)پاکستان میں تکنیکی تعلیم کے ممتاز ادارے عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت حال ہی میں معروف ملٹی نیشنل کمپنی Autodesk اور Axon کے اشتراک سے طلباء کے لیے تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں عثمان انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبرز اور طلباء نے شرکت کی اور ’فیوچر آف ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری‘ کے بارے میں ہونے والے تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔ سیمینار میں Autodesk مڈل ایسٹ اور پاکستان کے ریجنل ہیڈ اور Autodesk سعودی عرب کے کنٹری ہیڈ محمد صالح نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار کا انعقاد عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت طلباء کو گریجویشن کے بعد درکار صلاحیتوں اور مہارت سے لیس کرنے کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کا تسلسل ہے۔ اس تربیتی سیمینار میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے200سے زائد طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور جدید گرافکس کے رجحانات کے بارے میں ماہرین سے آگہی حاصل کرنے کے اس بہترین موقع سے بھرپور استفادہ کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر اینڈ منیجر انڈسٹریل لائژن اینڈ پلیسمنٹ بیورو انجینئر سید کاظم علی نے کہا کہ’’عہیدہ حاضر میں ڈیجیٹل منظرنامہ تیزی سے تبدیل اور وسیع ہورہا ہے ۔ ویژوئل ایفیکٹس اور گرافکس کی صلاحیتوں کا شمار مارکیٹ کی اہم ثانوی صلاحیتوں میں کیا جاتا ہے۔ سیمینار کا انعقاد اس شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے خواہش مند طلباء کو مفید معلومات کی فراہمی اور رہنمائی کا باعث بنا ہے۔ Autodeskاور Axonکی جانب سے طلباء کے لیے مفت پراڈکٹس کی فراہمی 3Dاینی میشن اور ویژوائل ایفیکٹس سے متعلق اپنی صلاحیتوں کو ان اعلی معیارات سے ہم آہنگ بنانے میں مد دملے گی جو ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی سطح پر تسلیم کی جاتی ہیں۔ میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کے لیے اپنا قیمتی وقت، تجربہ اور معلومات فراہم کرنے پر محمد صالح کا شکریہ ادا کرتاہوں۔‘‘

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -