سینیٹر شاہی سید کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید اور جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کوئٹہ آئی آفس کے سامنے ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر سے چند روز قبل سنگین واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد بننے والے بیس نکاتی متفقہ دستاویز سامنے لائی گئی جس پر تمام سیاسی جماعتوں و عسکری قیادت نے مکمل اتفاق رائے کیا مگر افسوس کہ اس دستاویز کو بھی سرد خانے کی نظر کردیا گیا جس کی وجہ سے پے درپے واقعات ہورہے ہیں باچا خان مرکز سے جاری کردہ مشترکہ مذمتی بیان میں دنوں رہنماؤں نے مذید کہا کہ درناک سانحے نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کردیا ہے انتہائی مقدس ایام میں اس فعل کے مرتکب افراد انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف خاطر خواہ کاروائی نہیں کی جارہی ہے بہت سی سیاسی و مذہبی قوتیں دہشت گردی کے خلاف مصلحتوں کا شکا ہے خطے میں ہونے والے سانحات ،عرب دنیا میں ہونے والی تبدیلیاں اور محفوظ ملکوں میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے بعد ہمیں اپنی ریاستی پالیسوں پر نظر ثانی کرنا ہوں گی ، انہوں نے مذید کہا کہ دردناک سانحے میں شہید ہوانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔