راشدنسیم کے افطارڈنرمیں اسداللہ بھٹو ،حاٖفظ نعیم ودیگر کی شرکت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم کی جانب سے صوبائی دفتر کے کارکنان کے اعزازمیں اپنے رہائش گاہ پرافطارڈنردیا گیا۔جس میں مرکزی نائب امیراسداللہ بھٹو،صوبائی ناظم عمومی مولانامحمددین منصوری،ناظم تنظیم محمدمسلم سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا،امیرکراچی حافظ نعیم الرحمان،نائب امراء برجیس احمد،مسلم پرویز،جنرل سیکرٹری محمدعبدالوہاب،نائب امیرضلع شرقی ڈاکٹرفواداحمد،الخدمت سندھ کے صدرڈاکٹرتبسم جعفری،کراچی کے سیکرٹری انجنیئرسلیم اظہراوراسلامک ریسرچ اکیڈمی کے ڈائریکٹر سیدشاہدہاشمی اورکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔