میئر کراچی نے شہید ملت روڈ پرآغا اسٹیل سرکل کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے شہید ملت روڈ پرآغا اسٹیل سرکل کا افتتاح کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے شہید ملت روڈ چورنگی پر آغا اسٹیل سرکل کا افتتاح کردیا۔ یہ خوبصورت شاہکار آغا اسٹیل کی جانب سے عوام اور شہر کراچی کی خوبصورتی کے لئے ایک تحفہ سے کم نہیں۔ سرکل کے افتتاح کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آغا اسٹیل انڈسٹریز ، حسین آغا، سعید انور چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ، عامر گھانچی نائب صدر، وائس آف کراچی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس چورنگی پر بنایا جانے والا سرکل ایک شاہکار کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے دیدہ زیب ڈیزائن کی جانب نگاہ اٹھتے ہی ایک خوبصورت منظر کا احساس ہوتا ہے۔ یہ سرکل شہر میں اتحاد و بھائی چارگی کا ایک اہم نمونہ پیش کرتا ہے۔ یہ خوبصورت دائرہ بنانے والے آغا اسٹیل انڈسٹریز کے کرم فرما شہر میں بہت سے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں شہر ی حکومت و دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کئی کام انجام دے رہے ہیں، اس چورنگی پر بنایا جانے والا یہ خوبصور سرکل بھی انہی کاوشوں میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ چورنگی شہر میں اخوت کی ایک مثال ہے اور ایسے بہت سارے کام سب کو مل کر کرنے چاہئیں۔ آغا اسٹیل انڈسٹریز نے یہ کارنامہ کرکے دوسروں کو بھی آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو بھول کر شہر کی ترقی اور تعمیر کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر یہ کام انجام دیں۔ اس موقع پر وائس آف کراچی کے رہنما عامر گھانچی نے بھی چورنگی کو خوبصورت بنانے پر سول سوسائٹی کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔ چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ سعید انور نے آغا اسٹیل کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ایسے پروجیکٹ شہر کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ایسے مزید پروجیکٹ مستقبل میں شہر کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -