آئمہ مساجد کا پشاور میں نماز عید الفطر کی نماز کے اوقات کااعلان

آئمہ مساجد کا پشاور میں نماز عید الفطر کی نماز کے اوقات کااعلان

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ آئمہ مساجد ایسوسی ایشن پشاور کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلع پشاور میں واقع مساجد کے لئے نماز عید الفطر کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد خزانہ بالا میں قاری سید رفیق شاہ صبح7بجے نماز عید پڑھائیں گے۔ اسی طرح جامع مسجد ڈاکٹرز کالونی ایل آر ایچ میں مولانا احسان الہادی صبح 7بجے،جامع مسجد سول کالونی کبابیان پشاور میں مولانا خیال محمد محمدی پونے سات بجے،جامع مسجد ظفریہ گاؤ ککڑ میں مولانا قاری عبدالسلام عارف صبح 7بجے،جامع مسجد پٹوارپایاں میں مولانا الیاس محمد صبح سات بجے اور مدینہ مسجد شالیمار کالونی کبابیان میں مولاناعبدالرشید پونے سات بجے نماز عید کی ا مامت کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -