چاند رات پر فائرنگ سے گریز کیا جائے ،اکبر خان شنواری

چاند رات پر فائرنگ سے گریز کیا جائے ،اکبر خان شنواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نما ئندہ پاکستان )ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مٹہ تھانہ جامعہ مسجد میں لوگوں سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ تما م افراد چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے پر ہیز کریں اور ایک اچھے شہری کا ثبوت دے کونکہ ہوائی فائر نگ قانونی جرم ہے اور اسلام کے بھی منافی ہے،اُنہوں نے کہا کہ سود خوروں اور انڈر پلے کاروبار کر نے والوں کی بھی نشاندہی کریں اور ہمیں بھر وقت اطلاع دے،دوکاندار حضرات چائنا پٹاخے اور کھلونا نما بندوقوں سے پر ہیز کریں اس سے نیا نسل تباہی کے طرف جا سکتا ہے لوگ دریائے سوات کے نزدیک نہ جائے اور نہ اسمیں نہانے کی کوشش کریں اپنے مکانوں اور قیمتی سامانوں کا خیال رکھے اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی مسلہ کے صورت میں ہمارے ساتھ رابطہ کریں کیو نکہ مٹہ پولیس اپکے خدمت کیلئے 24گھنٹے تیار ہیں پولیس کیساتھ تعاون کریں۔