شا نگلہ کے ر ہائشی بحرعالم سعودی عرب میں کار حادثہ میں جاں بحق

شا نگلہ کے ر ہائشی بحرعالم سعودی عرب میں کار حادثہ میں جاں بحق

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے ر ہائشی بحرعالم سعودی عرب میں کار حادثہ میں جاں بحق ،میت کو جمعرات کی شام الپوری پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔مرحو م لا لا امیرنواب کا بیٹا اور سردارعالم،محمد عالم اور بخت عالم کے بھائی تھے،مرحوم کے نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم بحرعالم یکم رمضان مبار ک کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں کار حادثہ میں جان بحق ہو گئے تھے،جس کو پچیس دن بعد پاکستان پہنچایا گیا اور جمعرات کے شام دونکاچہ الپوری پائیں میں دفنایا گیا،مرحوم بحرعالم گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -