شہر میں سیکورٹی اقدامات فول پروف بنائے جائیں،آئی جی سندھ

شہر میں سیکورٹی اقدامات فول پروف بنائے جائیں،آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ تمام مساجد ،امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے دیگر کھلے مقامات پر سیکورٹی اقدامات فول پروف بنائیں جائیں۔مرکزی مساجد ،امام بارگاہوں پر جمعہ کی مناسبت سے ڈپلائمنٹ نمایاں رکھی جائے نماز جمعہ کے اجتماعات ،مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں اسنیپ چیکنگ ،پیٹرولنگ کو ٹھوس بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ مساجد نماز تراویح کے دیگر کھلے مقامات پر تھانہ جات باہمی رابطوں کے تحت سیکورٹی کو غیر معمولی بنائیں ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کو ہر سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔تمام خفیہ معلومات کوفالو کر کے انسداد ی ا قدامات کو غیر معمولی بنایا جائے سیکورٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو بریفنگ لازمی دی جائے صوبے بھر میں مستعد اور چوکنا حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑیں جائیں۔مزید کہا کہ ایس ڈی پی او ز متعلقہ تھانوں کا سرپرائز وزٹ کریں ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت اور سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پوائنٹس پر چیکنگ کا پابند بنایا جائے۔عوام کسی بھی مقام مثلاً شاپنگ سینٹرز،بازاروں یا پبلک مقامات وغیرہ اور مساجد،امام بارگاہوں ،نماز تراویح کے دیگر کھلے مقامات پر کوئی مشکوک سرگرمی اشیاء بشمول پارسل ،بریف کیس،تھیلا،لاوارث سامان اور گاڑی وغیرہ دیکھیں تو فوری طور پر15قریبی تھانہ یا ڈیوٹی پر موجود کسی بھی موبائل، موٹر سائیکل یا پکٹ کے پولیس افسران یا جوان کو دیں۔