مہمند ایجنسی ،معمولی نوعیت کے مقدمات میں 11 قیدی رہا

مہمند ایجنسی ،معمولی نوعیت کے مقدمات میں 11 قیدی رہا

  

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، لوئر مہمند پولیٹیکل انتظامیہ نے عید الفطر کے احترام میں معمولی نوعیت کے 11 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ اے پی اے نوید اکبر خان نے یکہ غنڈ حوالات کا دورہ کر کے قیدیوں سے ملاقات کی۔ افطاری بھی تقسیم کی گئی۔ تفصیلات مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن کے پولیٹیکل انتظامیہ نے عید الفطر کے احترام میں معمولی نوعیت کے 11 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر خان نے دیگر حکام کے ہمراہ یکہ غنڈ حوالات کا دورہ کیا۔ اور وہاں پر گرفتار قیدیوں سے ان کے کیسوں اور جیل میں ان کے مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے معمولی مقدمات میں گرفتار 11 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کی۔ جبکہ دیگر قیدیوں میں افطاری کا سامان تقسیم کیا۔ اور جیل عملے کو ہر ممکن سہولیات دینے کی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -