ڈیرہ میں 3 ملزمان سے چرس ،بھنگ اور اسلحہ برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پہاڑ پور پولیس نے سید علیاں اور خاکی شریف میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک کلو چرس ،پانچ کلو بھنگ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کر لیئے ،اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اسکو بھائی کو گرفتار کر لیا،الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے علاقہ سید علیاں میں اشتہاری ملزم وقاص شیخ ولد عالمشیر کے گھر سے ایک کلو چرس اور پانچ کلو بھنگ برآمد کر لی،ملزم اظہر کے گھر سے ایک پستول اور چھ کارتوس جبکہ خاکی شریف میں رمضان ولد غلام محمد سے ایک رائیفل اور 56کارتوس برآمد کر لئے،پہاڑ پور پولیس نے سید علیاں میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم اظہر کو پناہ دینے پر اسکے بھائی مہندی حسن بلوچ ولد غلام رضا کو گھر سے گرفتار کر لیا،پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کر لی ہے۔